سینیٹ نے الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کی قرارداد منظور کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

سینیٹ
سینیٹ نے الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کی قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد: سینیٹ نے عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کی قرارداد کو منظور کرلیا، واضح رہے کہ یہ قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے عام انتخابات آئین میں دیے گئے مقررہ وقت پر کرانے کی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق مقررہ وقت کے اندر انتخابات کا انعقاد لازم ہے جب کہ نگراں حکومت صرف عبوری مدت کیلیے روز مرہ کے فیصلے کر سکتی ہے۔

قرارداد میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتخابات کا مقررہ وقت پر انعقاد یقینی بنایا جائے کیونکہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں بلکہ اس کا آئینی فریضہ ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کا انعقاد کرے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی سمری بھی انہیں موصول ہوگئی ہے جو وہ صدر مملکت کو بھیجیں گے۔

مزید پڑھیں:وکیل قتل کیس: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سربراہ کی 24 اگست تک گرفتاری روک دی

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں آج نگراں وزیراعظم پر مشاورت کے لیے ملاقات ہونا تھی جو ملتوی کر دی گئی ہے تاہم کئی نام اس اہم عہدے کے لیے سامنے آرہے ہیں۔

Related Posts