سینیٹ الیکشن، سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے منڈی لگی ہوئی ہے، وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، وزیر اعظم عمران خان
ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، وزیر اعظم عمران خان

اٹک: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں سیاستدانوں کو خریدنے کے لیے منڈی لگی ہوئی ہے، تیس سال سے یہ کھیل جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا غازی بروتھا میں شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کیا تماشا ہو رہا ہے۔ سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے، ان کی قیمتیں لگ رہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چوری کے پیسے کی منی لانڈرنگ کرپشن سے بھی زیادہ بڑا جرم ہے۔ ایک ملک تباہ تب ہوتا ہے، جب وزیراعظم اور اس کے وزرا کرپشن کرنی شروع کر دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ امداد مانگنے والے ملک کی کبھی بھی دنیا میں عزت نہیں ہوتی۔ ایک وزیراعظم اور اس کے وزیر اقامہ لے کر بیرون ملک پیسہ بھیجنا شروع کر دیں تب ایک ملک معاشی طور پر کمزور ہوتا ہے۔سابقہ حکومت نے ہمیں خزانہ خالی کرکے کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے کرپٹ لوگوں نے ملک کی اخلاقیات بھی تباہ کر دی۔ چوری کے پیسے کی منی لانڈرنگ کرپشن سے زیادہ بڑا جرم ہے۔30 سال سے سیاستدان بک رہے ہیں اور یہ بات سب جانتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اوپن بیلٹ کا کہہ رہے ہیں، سب جماعتیں خفیہ بیلٹنگ چاہتی ہیں۔ کبھی جمہوریت میں بھی کوئی پیسے دے کر آتا ہے۔ ہم کہہ رہے ہیں کہ اوپن بیلٹ ہو، یہ سب خفیہ بیلٹ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے۔ ایک طرف قوم کھڑی ہے، ایک طرف ڈاکو مافیا کھڑا ہے۔ انشاء اللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسحاق ڈار کے باپ کی لگتا ہے سائیکل کی دکان نہیں، میفئیرز میں رولز رائس کی دکان تھی، وہ سب سے مہنگی گاڑی استعمال کرتے ہیں، ان کے بچیاور داماد سب بیرون ملک میں عیاشیاں کررہے ہیں۔

Related Posts