امیر جماعت اسلامی کورونا متاثر ہ مسیحیوں کی داد رسی کیلئے چرچ پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Senator Sirajul Haq Visit to Holy Rosary Church in punjab

گجرات : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے گجرات میں ہولی روزری چرچ کا دورہ کیا،کورونا بحران سے مسیحی برادری کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہوا کہ یہاں سری لنکا سے آئے ہوئے فادر خدمات انجام دے رہے ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن نے یہاں ضرورتمندوں میں ریلیف پیکیج کی تقسیم کا اہتمام کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سب کےلیے محفوظ ہے۔

سینیٹر سراج الحق  کا کہنا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب، سب کی خدمت کی ہے۔

راشن، طبی آلات، ماسک، سینیٹائزرز، صابن، ادویات پر ایک ارب سے زائد رقم خرچ ہوئی ہے، 33 لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے، یہ بہت بڑا کام ہے۔

مزید پڑھیں: سراج الحق کا لاک ڈاؤن میں حکومت کے دوہرے معیار پر سخت رد عمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران کے سبب الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب عوام میں راشن اور ضروری سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts