لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے سینئر اور نوجوان وکلا ءکومشورہ دیا ہے کہ وہ گلدستے لے کر پی آئی سی جائیں، وکلا ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔
لاہور ہائیکورٹ میں وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں گئے جہاں انہوں نے عدالتی امور بند کرنے کی استدعا کی۔
جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا عدالت اپنا کام کرے گی، یہ میری ذمہ داری ہے، سینئر اور نوجوان وکلا گلدستے لے کر پی آئی سی جائیں، وکلا ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔
جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا کہ کوئی وکیل کیسز کی پیروی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے، لیکن مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کئے جائیں گے۔
اس سے قبل جسٹس محمد انوار الحق پنوں نے لاہور ہائی کورٹ میں گرفتار وکلا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے ے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی، عدالت کے باہر وکلا کی بڑی تعداد جمع تھی۔