اسلام آباد:چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی پولٹ بیورو کے رکن اور خارجہ امور کے مرکزی کمیشن کے ڈائریکٹر یانگ جیچی پاکستان کے دو روزہ دورے پر بدھ کو اسلام آباد پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران یانگ جیچی وزیر خارجہ سے بات چیت اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے یانگ جیچی کا چین کے خارجہ تعلقات میں نمایاں کردار ہے۔ سینئر چینی سفارتکار یانگ جیچی کے ساتھ نائب وزراء برائے امور خارجہ اور تجارت، چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے وائس چیئرمین اور قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
یانگ جیچی کا دورہ پاکستان اور چین کی طرف سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر مبنی سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید وسعت دینے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے معاملات پر باہمی تعاون کی توثیق، اقتصادی روابط کو بڑھانے، دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی نے بجٹ کی منظوری دے دی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








