سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب کر کے اسپیکر آفس میں ان کا نام جمع کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نششت کے لیے سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب خان کا نام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کرا دیا ہے۔
لیڈر آف دی اپوزیشن کا نام سنی اتحاد کونسل کے رکن ملک عامر ڈوگر نے جمع کرایا۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ آج بروز ہفتہ ملک کی چاروں اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں ملک کے نئے اور چودہویں صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
صدارتی انتخاب میں سابق صدر، پی پی کے کو چیئرمین آصف زردری اور محمود خان اچکزئ مدمقابل تھے۔ صدارتی انتخاب زرداری نے بھاری اکثریت سے جیت لیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








