سینئر امریکی سفارتکار کی کورونا سے موت،مودی حکومت واقعہ چھپا رہی ہے، انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

سینئر امریکی سفارتکار کی کورونا سے موت،مودی حکومت واقعہ چھپا رہی ہے، انکشاف
سینئر امریکی سفارتکار کی کورونا سے موت،مودی حکومت واقعہ چھپا رہی ہے، انکشاف

نئی دلی:نئی دلی سے موصول ہونے والے اطلاعات میں انکشاف کیاگیا ہے کہ مودی حکومت عالمی سطح پر شرمندگی سے بچنے کیلئے بھارتی دارلحکومت میں امریکی سفارتخانے کے سینئر عہدایدار کی کورونا وبا کے باعث حالیہ موت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہلک کورونا وبا کے باعث بھارت میں امریکی سفارتی عملے کے کسی عہدیدار کی موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ بھارت میں تعینات سو کے قریب امریکی سفارتخانے کے عہدیدار کورونا وبا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث اعلیٰ شخصیات کی اموات سے ملک میں وبا کی روک تھام کے اقدامات پر سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

ادھرپیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیئریشن کے سینئر رہنماء سیدمظفر شاہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت کوجموں و کشمیر میں تیسری غلطی کاارتکاب کرنے کے بارے میں خبردار کردیا ہے۔

اُن کا بھارتی حکومت سے کہنا ہے کہ وہ لوگوں میں پائے جانیوالے خدشات دور اور وادی کشمیر میں زیر گردش افواہوں پر واضح موقف اختیار کرے۔

مزید پڑھیں:کینیڈین وزیراعظم کاانتہاپسندوں کودہشتگردقراردینے کافیصلہ،پاکستانی خاندان سے اظہارِ تعزیت

Related Posts