پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان سیریز،دونوں بورڈز کے درمیان مشاورت

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان سیریز،دونوں بورڈز کے درمیان مشاورت
پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان سیریز،دونوں بورڈز کے درمیان مشاورت

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی متوقع سیریز کے لیے نئی ونڈو تلاش کرنے پر دونوں بورڈزکے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں ماہ جنوبی افریقا میں مختصر دوراینے کی سیریز کے لیے جانا تھا تاہم کورونا وائرس کی گھمبیر صورتحال کے باعث اس سیریزکوفی الحال ملتوی کیا جاچکا ہے۔

جنوبی افریقہ میں ابھی تک کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہوسکا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق میزبان بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزکوممکن بنانے کے لیے کام ہورہا ہے۔

کورونا وائرس کی دوبارہ بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث شیڈول کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے۔نئی ونڈو نکال کراس سریزکویقینی بنایاجائے گا۔ پی سی بی نے بھی ٹیم مصروفیات کا اپنا شیڈول انہیں بھیج رکھا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ جلد کوئی حتمی نتیجہ سامنے آجائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 70 سالوں میں اگر کوئی برانڈ بنا ہے تو وہ پی ایس ایل ہے، عاقب جاوید

Related Posts