امریکی حملے میں شدید زخمی! نو منتخب رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کہاں ہیں؟ خفیہ راز عیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

برطانیہ کے معروف اشاعتی ادارے دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای بے ہوشی کی حالت میں ایرانی شہر قُم کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے جس کے باعث وہ فیصلہ سازی یا حکومت چلانے سے قاصر ہیں۔

اخباری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ یہ رپورٹ ایک انٹیلی جنس میمو سے حاصل کی گئی ہے جو امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے تجزیے پر مبنی ہے اور اسے خلیجی اتحادیوں کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

اس میمو کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای شدید طبی حالت میں بے ہوش ہیں اور قُم کے ایک ہسپتال یا طبی مرکز میں علاج کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ ملک کے اہم فیصلوں میں حصہ نہیں لے رہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کی موجودہ قیام گاہ عوام کے سامنے ظاہر ہوئی ہے جب تک پچھلی اطلاعات میں ان کا مقام مخفی رہا۔

میمو میں مزید کہا گیا ہے کہ خامنہ ای فی الحال ملک کے اہم ترین فیصلوں میں شریک نہیں ہو رہے جس سے سوالات اٹھ رہے ہیں کہ ایران کی قیادت واقعی کون کر رہی ہے؟

بعض انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق وہ اسی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے جن میں ان کے والد سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہے کہ قُم میں علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جس سے روایتی طور پر فوری تدفین میں تاخیر پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

صورتحال کا پسِ منظر

مجتبیٰ خامنہ ای کو 8 مارچ 2026 کو ایران کا نیا سپریم لیڈر نامزد کیا گیا تھا چند دن بعد ہی وہ متعدد حملوں اور جنگی صورتِ حال کے بیچ عوامی نظر سے غائب رہے۔

ایرانی سرکاری ذرائع رسمی طور پر کہتے ہیں کہ وہ ملک کی قیادت کر رہے ہیں لیکن کوئی براہِ راست واضح ویڈیو/تصویر موجود نہیں ہے بلکہ ان کے بیانات بعض اوقات اے آئی تیار کردہ ویڈیوز کی بنیاد پر نشر کیے جاتے ہیں جس سے ان کی حقیقی حالت پر شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔

قیادت پر سوالات

اس صورتِ حال نے ایران میں اور عالمی سطح پر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ اگر سپریم لیڈر خود فیصلہ ساز نہیں تو ملک کی قیادت کون کر رہا ہے؟

کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور حقیقت میں طاقت کا اصل مرکز بن رہا ہے جبکہ مجتبیٰ خامنہ ای کو محض ایک شبیہ یا نمائشی رہنما کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

Related Posts