کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 7 افراد لقمہ اجل، 17 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Seven killed, 17 injured in bus accident in Quetta

کوئٹہ: شادی کے مہمانوں کو لے جانے والی تیز رفتار بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

محکمہ صحت کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی لاشیں اور 17 زخمی افراد کو مقامی اسپتال لایا گیا۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پاکستان میں سڑک کے حادثات عام ہیں، جہاں شاہراہوں اور سڑکوں کی دیکھ بھال ناقص ہے اور ٹریفک قوانین کو بڑے پیمانے پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

اگست میں دو بس حادثات میں 32 افراد ہلاک ہوئے، ایک بلوچستان اور دوسرا پنجاب میں ہوا،اس وقت حکام کا کہنا تھا کہ دونوں حادثات ڈرائیوروں کی غفلت کے باعث پیش آئے۔

Related Posts