کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ بارش،موسم سرد، شہری گھروں میں دبک گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Several Karachi areas receive first winter rains

کراچی: شہر میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد شہر کے گردو نواح میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ، پارہ 19 ڈگری تک پہنچ گیا، لوگ گھروں میں دبک گئے۔

شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ یخ بستہ ہواؤں نے پارہ گرا دیا، اسوقت شہر کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں اورہواوں کی رفتار 40 کلومیٹر تک بڑھنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیو کراچی، جیل روڈ، ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بوندا باندی جبکہ صدر اور اولڈ ایریاز میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی اور شہر میں سرد ہوائیں نئے مغربی سلسلے کے زیر اثر ہیں۔

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے اور پارہ19 ڈگری تک گرنے کے بعد شہری گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے ہیں۔

Related Posts