ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں سے نقصانات کی اطلاع ہے۔ پشاورمیں بارشوں کے باعث 24 گھنٹے میں 2 افرادجاں بحق، 5 زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھرمیں 35 مکانات جزوی اور 15 مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع باجوڑ، خیبر، ڈی آئی خان اور ضلع کوہستان اپر کے بارش متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کر دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چترال اور دیگر اضلاع میں روڈ کلیئرنس کا کام جاری ہے۔
بیان کے مطابق پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے کسی بھی مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ ہیں۔