اسلام، آباد، پشاور، سوات اور گردونواح میں شدید زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، سوات، چترال اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مالاکنڈ اور سوات میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق ریکٹر سیکل پر زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلےکی گہرائی 120 کلومیٹر زیر زمین اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔

زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ان کے علاوہ غذر، گلگلت بلتستان کے مختلف شہروں، مانسہرہ، بٹگرام اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

Related Posts