صدر مملکت پر پتھروں کی بارش؟ ملک میں سیاسی بے چینی بڑھ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں انتخابی مہم کے دوران آج ایک تشویشناک واقعہ پیش آیا جب صدر جیوئیر میلائی پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔ یہ حملہ ملک کی سیاسی کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے، خاص طور پر 7 ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر جہاں حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

صدر میلائی، لوماس ڈی زومارا کے علاقے میں اپنی گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک مظاہرین کے ایک گروہ نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صدر کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

صدر خود اس واقعے میں محفوظ رہے، لیکن اس حملے میں دو شہری زخمی ہوئے۔ صدارتی ترجمان مینوئل ایڈورنی نے اس حملے کا الزام اپوزیشن جماعت پیرونسٹ پر لگایا اور کہا کہ حملہ سابق صدر کرسٹینا فرنانڈز سے وابستہ سیاسی گروپ نے کیا۔

بیونس آئرس صوبے میں ہونے والے انتخابات صدر جیوئیر میلائی کی حکمران جماعت لبریٹاڈ ایوانزا کے لیے نہایت اہم ہیں۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اس گنجان آباد صوبے کے انتخابی نتائج ملک کی سیاست پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں، جہاں لبریٹاڈ ایوانزا اور پیرونسٹ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

Related Posts