کراچی میں بارش، گٹر ابل پڑے، کرنٹ لگنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بارش
(فوٹو: ڈان)

کراچی میں بارش کے بعد گٹر ابل پڑے، متعدد علاقوں کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں تھوڑی دیر کی بارش کے بعد شہر کا حلیہ بگڑ گیا۔ گٹر ابلنے کے باعث گلستانِ جوہر جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا۔ ٹوٹی پھوٹی سڑک پر سنک ہول نمودار ہوگیا۔ ضلع وسطی میں بھی گٹر ابل پڑا۔

کے ڈی اے سے فائیو اسٹار چورنگی جانے والی سڑک دریا بن گئی۔ ایف بی ایریا کے علاقے کریم آباد میں بائیکس ڈوب گئیں۔ رکشے اور بسیں پھنس گئیں۔ مختلف مقامات پر سڑک اور فٹ پاتھ کا فرق ختم ہوگیا۔ سائٹ ایریا میں بھی بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔

بلدیہ ٹاؤن کے پراچہ چوک میں بھی سیوریج کا پانی جمع ہوگیا جبکہ میٹروول کا علاقہ کوڑے دان کا منظر پیش کرنے لگا۔ کراچی کے دیگر متعدد علاقوں میں بھی بارش کے باعث سیوریج کے مسائل پیدا ہوئے۔ سڑکیں تالاب بن گئیں جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ کٹی پہاڑی کے قریب ایک بچہ برساتی نالے میں ڈوب گیا۔ گجر نالے سے بھی ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی جبکہ لانڈھی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

Related Posts