پاکستان میں جنسی زیادتی کے واقعات میں شرمناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،خواتین کے ساتھ ساتھ معصوم بچیاں اور بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نوعمر بچی نے بتایا کہ اس کے ساتھ ماموں اور اس کے ابو کے دوست نے ریپ کیالیکن بچی خوف کے مارے اپنے ابو کو بتانے سے ڈرتی ہے۔
ویڈیو میں معصوم بچی نے بتایا کہ ماموں نے چار اور ابو کے دوست نے دو بار ریپ کیا۔ بچی کا کہنا ہے کہ والد کو بتانے سے ڈر لگتا ہے، ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا ہے۔
پاکستانی معاشرے کا المیہ،💔
اس بچی کے ساتھ اس کے ماموں اور اس کے ابو کے دوست نے "ریپ کیا"،
لیکن بچی خوف کے مارے اپنے ابو کو بتانے سے ڈرتی ہے،۔۔،
کیا ان کو اس معاشرے میں سزا ہوگی یا انہیں چھوڑ دیا جائے گا ؟؟
متعلقہ ادروں کو ٹیگ کریں تاکہ ان مجرموں کو سزا دی جا سکے ۔۔ 👇 pic.twitter.com/VUsnYpXmsX— ɿɘʞɘɘꙅʜƚuɿƚ_oɿꟼ (@Pro_truthseeker) November 24, 2025
واضح رہے کہ پاکستانی معاشرے میں جنسی زیادتی کے واقعات ہولناک حد تک بڑھتے جارہے ہیں اور خواتین و بچے کوئی بھی جنسی بھیڑیوں سے محفوظ نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ویڈیو کہاں کی ہے اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ایسے گھناؤنے عمل میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








