لاک ڈاؤن کے دوران شان نے مداحوں کو زندگی کا فلسفہ سمجھانا شروع کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاک ڈاؤن کے دوران شان نے مداحوں کو زندگی کا فلسفہ سمجھانا شروع کردیا
لاک ڈاؤن کے دوران شان نے مداحوں کو زندگی کا فلسفہ سمجھانا شروع کردیا

کورونا وائرس کی روک تھام کے پیشِ نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور فنکار شان نے مداحوں کو زندگی کا فلسفہ سمجھانا شروع کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ آج (لاک ڈاؤن کا) ایک نیا دن ہے جو ہماری زندگی کی کتاب میں ایک نیا صفحہ بن کر اُبھرے گا جسے ہم ایک دوسرے سے بانٹنا شروع کردیں گے۔

پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ زندگی کی کتاب کے اس نئے صفحے پر ہم ہر پیراگراف میں موجود ہیں جو ان کے الفاظ میں ملے ہوئے ہیں تاکہ ان سے ایک مطلب اخذ کیا جاسکے جسے آپ زندگی کا مطلب بھی قرار دے سکتے ہیں۔

اداکار شان نے  زندگی کا فلسفہ  (عمل کی اہمیت )  سمجھاتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ ہم لکھیں گے اسے کل کی آنکھیں پڑھیں گی جبکہ ہم کیا لکھیں، اس پر ہماری رہنمائی کرنے کے لیے سچ کی روشنائی ہماری رہنما بنے گی۔ 

Related Posts