پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ میری فلم ضرار کا ماہرہ اور فواد خان کی دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے کوئی مقابلہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکار و ٹی وی میزبان احمد علی بٹ نے فلم اسٹار شان سے ایک پروگرام کے دوران سوال کیا کہ ضرور دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کزن ہے یا سوتن؟ جس پر اداکار شان نے مولا جٹ کے ری میک کی تعریف کی۔
فیفا، نورا فتیحی کا میچ کے دوران گراؤنڈ میں ڈانس
سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار شان نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ مولا جٹ کے ری میک کی کامیابی سے مجھے پرانی مولا جٹ کی کامیابی کا اشارہ ملا جو بڑی بات ہے کہ پرانی فلموں کی ثقافت کو مانا جائے۔
معروف اداکار شان شاہد نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ پرانی فلموں کی ثقافت کو نئی فلموں میں پھر سے دکھا کر اسے زندہ بھی رکھا جائے۔ جب میں پنجابی فلموں میں دنداسا لے کر سامنے آتا تھا تو مجھ پر طرح طرح کی تنقید کی جاتی تھی۔
اداکار شان نے کہا کہ آج فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے کیلئے اسی دنداسے کی ضرورت پڑ گئی ہے۔ ضرور ایک مختلف فلم ہے جس کا لیجنڈ آف مولا جٹ سے کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ وہ تو بڑے بجٹ کی فلم ہے جسے عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری فلم ضرور کو بھی سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے داد ملے اور اس کا بزنس بھی کامیاب رہے۔ واضح رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو پاکستان کے علاوہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








