شاداب خان سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، شاداب خان ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے یہ اعزاز بگ بیش لیگ کے چودہویں میچ میں اپنے نام کیا، قومی کرکٹر کی ٹیم ہوبارٹ ہوریکینز نے میلبرن رینی گیڈز کو 8 رنز سے شکست دی جس میں شاداب خان نے اہم کردار ادا کیا۔

شاداب خان نے آسٹریلیا میں جاری لیگ میں زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے ایرون فنچ، جوناتھن ویلز اور مجیب الرحمان کو آؤٹ کیا۔

شاداب خان کی ان تین وکٹوں کو حاصل کرنے کے بعد 2022 میں لی گئی وکٹوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی، جب کہ اب تک کوئی بھی پاکستانی بولر ایک ہی سال میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 61 وکٹیں نہیں حاصل کر سکا۔

مزید پڑھیں:فاسٹ بولر حارث رؤف رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف 2022 میں 60 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اس سے قبل وہاب ریاض نے 2019 میں جب کہ آل راؤنڈر اظہر محمود نے 2013 میں 60 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Related Posts