پریٹوریا:قومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر شاداب خان اپنے بائیں پاؤں میں انجری کے باعث چار ہفتوں کے لیے کرکٹ کی دنیا سے باہر ہوگئے۔
پاؤں میں انجری کے سبب وہ دورہ جنوبی افریقہ کے بقیہ میچز اور دورہ زمبابوے میں شریک نہیں ہوسکیں گے،شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بیٹنگ کے دوران بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے تھے۔
انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکس رے کروایا گیا، جس میں فریکچر تشخیص ہوا ہے، لہٰذا شاداب خان کو چار ہفتوں کے لیے ری ہیب تجویز کیا گیا ہے۔