بچے کو بچانے کیلئے جان پر کھیل جانیوالی لڑکی کی فلم شیڈو اسٹریز کا ٹیزر دیکھئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شیڈو اسٹریز
(فوٹو: نیٹ فلکس)

آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ایک بچے کو بچانے کیلئے جان پر کھیل جانے والی لڑکی کی فلم شیڈو اسٹریز کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی عام لڑکی نہیں بلکہ قتل کے فن میں ماہر خاتون ہے جو اپنے استاد کے خلاف جا کر ایک لڑکے کو جرائم پیشہ گروہ کے چنگل سے چھڑانے کیلئے اپنی جان پر کھیل جاتی ہے۔ جو بھی اس کے راستے میں آتا ہے، یہ اسے مار ڈالتی ہے۔

یوٹیوب پر آج ہی ریلیز کیے گئے فلم کے ٹیزر کو ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا اور ہزاروں کی جانب سے ٹیزر کی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی بہت سخت قسم کی ورزش کرتی ہے اور اس دوران مختلف مناظر دکھائے جاتے ہیں۔

ٹیزر سے پتہ چلتا ہے کہ فلم کی ہیروئن کو صرف ہاتھ اور پیر چلانا نہیں آتا بلکہ وہ چاقو کی مدد سے خونریز جنگ بھی کرسکتی ہے جس نے مختصر سے ٹیزر میں درجن بھر افراد کو دھول چٹا دی اور متعدد کو موت کے گھاٹ بھی اتار دیا، یقیناً یہ فلم بچوں کے دیکھنے کیلئے نہیں ہے۔

فلم کے متعلق نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ دی شیڈو اسٹریز 17 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم کی کاسٹ میں شامل اداکاروں میں مرکزی فنکارہ ارورا ربیرو کے علاوہ ہنا ملاسن اور کرسٹو ایمانویل بھی شامل ہیں۔ فلم کے ٹیزر کو یوٹیوب صارفین بہت دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

Related Posts