معروف لوک گلوکار شفاء اللہ روکھڑی عارضۂ قلب کے باعث انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف لوک گلوکار شفاء اللہ روکھڑی انتقال کر گئے، فنکاروں کا اظہارِ افسوس
معروف لوک گلوکار شفاء اللہ روکھڑی انتقال کر گئے، فنکاروں کا اظہارِ افسوس

پاکستان کے معروف لوک گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی عارضۂ قلب کے باعث حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے جس پر فنکار برادری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

معروف لوک گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی سرائیکی اور پنجابی میں بہت سے گانے گا کر عوام میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں جن کی وفات کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئی۔

قومی میڈیا کے مطابق شفاء اللہ خان روکھڑی کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں علاج کیلئے لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی طرح شفاء اللہ خان روکھڑی کا تعلق بھی میانوالی سے ہے۔ ان کا جسدِ خاکی آبائی شہر میانوالی منتقل کرنے کیلئے تیاری جاری ہے۔

گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی کی نمازِ جنازہ آبائی شہر میانوالی میں کی جائے گی، ان کے جنازے میں علاقہ معززین اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: بلیک پینتھر کے اداکارکا  کینسر کے باعث انتقال 

Related Posts