پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مشہورومعروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ علالت کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ ان کا انتقال ہوگیا ہے۔
اداکارہ شگفتہ اعجاز کے مطابق ان کی والدہ نے مشکل حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ شگفتہ اعجاز نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر رات گئے دی جس پر مداحوں نے بے حد افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میری روح بھی میری والدہ کے ہمراہ پرواز کر گئی ہے۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز کی انسٹا گرام پوسٹس کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ ان کی والدہ گزشتہ ماہ سے بیمار تھیں۔شگفتہ اعجاز کو پی ٹی وی کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔
گزشتہ ماہ اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ہسپتال میں بیمار والدہ کی عیادت کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انسٹا گرام پوسٹ پر ماں راضی تو رب راضی کے الفاظ تحریر کیے گئے۔
والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ شگفتہ اعجاز سے تعزیت کا اظہار کرنا شروع کردیا۔ اداکارہ صبا فیصل نے بھی شگفتہ اعجاز کی والدہ کیلئے مغفرت کی دُعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے فلموں کی کمائی میں سب فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








