کراچی: شہر قائد میں یوں تو بہت بڑے بڑے ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں پر مزیدار پلاؤ دستیاب ہوتا ہے، مگر جو بات شاہ فیصل کالونی نمبر 1میں موجود انور صاحب کے پلاؤ کی ہے، اس کی بات ہی کچھ اور ہے، ان کا پلاؤ نہایت چٹ پٹا اور مزیدار ہوتا ہے جسے کھانے والے اپنی انگلیاں چاٹنے رہ جاتے ہیں۔
ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے انور صاحب نے بتایا کہ انہیں یہاں پلاؤ کا ٹھیلا لگاتے ہوئے 38سال گزر چکے ہیں، وہ صبح سویرے پلاؤ کا ٹھیلا لگاتے ہیں، جبکہ صبح 10بجے تک ان کا سارا پلاؤ ختم ہوجاتا ہے، کیونکہ پلاؤ کھانے کے شوقین صبح سویرے ان کے ٹھیلے پر پلاؤ کھانے پہنچ جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پلاؤ کھانے کے شوقین ان کے ٹھیلے سے ایک ایک کلو پلاؤ کھا تے ہیں، جب کہ ان کے پاس بیف پلاؤ اور زردہ دستیاب ہوتا ہے، ایک پاؤ سادہ پلاؤ 60روپے جبکہ بیف پلاؤ ایک پاؤ80روپے میں دستیاب ہوتا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








