شاہ محمود قریشی کی اہلیہ جیل میں گر کر زخمی ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہ محمود قریشی پولیس کے ساتھ، فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی اہلیہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوگئیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت آج ساڑھے 7 بجے تھانہ گلبرگ اور تھانہ نصیر آباد کے دونوں مقدمات کا فیصلے سنائے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید اس وقت جیل میں فیصلے کے انتظامات میں کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

دونوں مقدمات مرکزی قیادت کے 4 لوگوں سمیت کل 46 لوگوں کے حوالے سے فیصلہ سنایا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی کا ان دونوں مقدمات میں ٹرائل نہیں ہوا ہے۔ ان کی اہلیہ اسی سماعت کیلئے جیل گئی تھیں۔

صحافی محمد عمیر نے ایکس پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کی ٹخنے کی ہڈی کو نقصان پہنچا ہے۔ جیل کے قریب چلتے ہوئے اچانک ان کا پاوں مڑا اور وہ توازن برقرار نہ رکھ پائیں اور گر گئیں، جس سے ہڈی کو نقصان پہنچا۔ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts