قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے سے ہمارے موقف کو مزید تقویت ملی ہے، شاہ محمود قریشی

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے سے ہمارے موقف کو مزید تقویت ملی ہے، شاہ محمود قریشی
قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے سے ہمارے موقف کو مزید تقویت ملی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس سے ہمارے موقف کو مزید تقویت ملی ہے، یہ ثابت ہوگیا کہ یہ مراسلہ درست تھا اور سیاسی مداخلت کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں کوئی نئی بات نہیں کی گئی،  اس کا حل یہی ہے کہ سپریم کورٹ ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دے اور وہ اس کی تحقیقات کرے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کےاجلاس کا وزیر داخلہ نے اعلامیہ دیا ہے، اعلامیہ میں کوئی نئی بات نہیں تھی، نیشنل سیکیورٹی کونسل نے گزشتہ میٹنگ کے منٹس کی توثیق کردی۔

مزید برآں انہوں نے موجودہ وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سے پوچھنا چاہوں گا کہ اس اجلاس کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

 اُن کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس کا آغاز ای سی ایل کی نئی سفارشات سے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان شفاف انتخابات چاہتے ہیں تو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آکر بیٹھنا ہو گا،احسن اقبال

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کا اجلاس سفیر پاکستان کی بریفنگ کے بعد کیا گیا، اعلامیہ کہتا ہے پاکستان کے اندرونی اور سیاسی معاملات میں مداخلت کی گئی، عوام کے شکوک و شبہات میں اضافہ ہو گیا، قوم حقیقت جاننا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اجلاس سے اس حکومت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا جاچکا ہے۔

Related Posts