الیکشن کمیشن غافل رہا تو جمہوریت گئی، شاہ محمود قریشی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب میں 20 ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن بہت بڑی آزمائش سے دوچار ہونے والا ہے، اگر الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری سے غافل رہا تو جمہوریت کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کا لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ان 20 ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے اپنی ساکھ کھو دی تو آپ عام انتخابات دفن کردیں گے، قوم عام انتخابات کے نتائج قبول نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی، سی ٹی ڈی کا تھریٹ الرٹ جاری

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے طور طریقے اور تیور دیکھ رہا ہوں، ان کا انداز اور سوچ مختلف دکھائی دے رہی ہے، اور وہ الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے، یہ انتخابات 20 سیٹوں کا نہیں بلکہ حمزہ شہباز کے مستقبل کا ہے، اپنا مستقبل بچانے کے لیے وہ الیکشن کمیشن کی ساکھ کو داؤ پر لگا سکتے ہیں، وہ پنجاب حکومت کے وسائل اور انتظامیہ کو اپنی وزارت اعلیٰ کے تحفظ کے لیے جھونک سکتے ہیں، وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے ہیں ان کے کان میں کہا گیا کہ گھبرائیے نہیں یہ الیکشن آپ کا نہیں حمزہ شہباز کا ہے، اور حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ بچانے کے لیے آپ کو سیٹیں دلوانی ہیں، جیتنی نہیں ہیں۔

Related Posts