شاہ رخ خان نے زندگی کی 55 بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ میں سماجی فاصلہ حائل

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہ رخ خان نے زندگی کی 55 بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ میں سماجی فاصلہ حائل
شاہ رخ خان نے زندگی کی 55 بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ میں سماجی فاصلہ حائل

نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے زندگی کی 55 بہاریں دیکھ لیں جبکہ رواں برس کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلہ روایتی سالگرہ کی راہ میں حائل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں کے ہیرو شاہ رخ خان 2 نومبر 1965کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے جن کے آبا واجداد کا تعلق مختلف حوالوں سے پاکستان اور افغانستان سے ثابت ہوتا ہے، رواں برس کورونا وائرس نے کنگ خان کی سالگرہ متاثر کردی۔

ہر سال شاہ رخ خان اپنی رہائش گاہ ‘منت’ سے روایتی انداز میں ہاتھ لہرا کر مداحوں کے تہنیتی پیغاموں کا جواب دیتے ہیں تاہم رواں برس سالگرہ کا انعقاد مختلف ہوگا۔ شاہ رخ خان نے ورچؤل سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں سال شاہ رخ خان کے 5 ہزار کے لگ بھگ مداح ان کی ورچؤل سالگرہ میں شریک ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کنگ خان کا ایک فین کلب ان کی ورچؤل سالگرہ کی میزبانی کرے گا۔

شاہ رخ خان براہِ راست ورچؤل سالگرہ کا حصہ بنیں گے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے شاہ رخ خان ماسکس، سینیٹائزرز اور کھانوں کی تقسیم کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ کنگ خان کے مداح ان کی سالگرہ کے حوالے سے خاصے پرجوش نظر آتے ہیں۔ 

 

Related Posts