بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر کامیاب بزنس کیا۔
گزشتہ روز فلم سینما میں ریلیز ہوئی جس کو دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد صبح پانچ بجے سے ہی سنیما کے باہر جمع ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم نے بھارت سمیت دنیا بھر سے ریلیز کے پہلے ہی روز 150 کروڑ کا بزنس کیا اور اس طرح یہ ریلیز کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی۔
جوان کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔
فلم میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








