ممبئی: بالی ووڈ کنگ خان، شاہ رخ خان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، انہوں نے اپنا covid-19کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھوم 3 کی اداکارہ نے ابوظہبی میں آئیفا 2022 کی تقریب کو بھی نہیں چھوڑااور تقریب میں شرکت کی۔
دریں اثنا، بی ایم سی نے کورونا وائرس کے روزانہ نئے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے کے بعد شہر یوں سے محتاط رہنے کو کہا ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، بی ایم سی نے اسٹوڈیوز انتظامیہ سے مزید درخواست کی ہے کہ وہ اسٹوڈیوز میں پارٹیوں کا اہتمام نہ کریں۔
مزید پڑھیں:فیصل قریشی کی صبا قمر کی بڑھتی عمر پر تنقید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








