بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان کے نئے لُک کی سوشل میڈیا پر دھوم

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان کے نئے لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان کے نئے لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہورو معروف اداکار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان کے لُک نے مداحوں کو حیران کردیا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم پٹھان میں بالکل نئے انداز میں دکھائی دینگے، انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں شاہ رخ خان ایک ماہر باڈی بلڈر کی طرح نظر آرہے ہیں جس کے جسم پر 6 کی جگہ 8 پیکس واضح ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by PeepingMoon: Bollywood News (@peepingmoonofficial)

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بعدازاں فلم  ریلیز ہونے کی تاریخ کا بھی اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شہناز گل کو کونسا اعزاز ملنے پر سوشل میڈیا صارفین نے مبارکبادوں کے انبار لگادیئے؟

فلم کے بارے میں شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ ‘پٹھان’ ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں آئندہ برس جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کی شوٹنگ اسپین میں جاری ہے جہاں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی موجود ہیں۔

Related Posts