لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق معاونِ خصوصی شہباز گل کو گرفتاری کے بعد رِہا کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے گرفتاری کی مذمت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ رہائی ملنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرنے والے دوستوں کا شکرگزار ہوں۔
ن لیگ اور پی پی پی کے اجلاس آج ہونگے
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز گل کو پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری نقصِ امن کے خدشے کے پیشِ نظر عمل میں لائی گئی جبکہ ان کے ساتھ خیبر پختونخوا کے مسلح افراد موجود تھے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ راناثناء اللہ نے شہباز گل کو سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی نے ایف سی ملازمین جیسی وردی بنائی ہوئی ہے۔ ہم نے سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایف سی کے ریٹائرڈ ملازمین کو ساتھ رکھنا ٹھیک نہیں ہے تاہم کمانڈنٹ ایف سی نے شہباز گل کے ساتھ ایف سی اہلکاروں کی موجودگی کی تردید کی ہے۔ شہباز گل کو رہائی ملنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








