بغاوت کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

بغاوت کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے
بغاوت کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے

راولپنڈی: بغاوت کے مقدمے میں گرفتار سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی منظوری کے بعد  اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

شہباز گل کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی، پی ٹی آئی رہنما کی رہائی سے متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے بعد جیل حکام نے انھیں رہا کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی راولپنڈی کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے شہباز گل کا استقبال کیا اور ان  پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی تقریر نامناسب ضرور تھی مگر دہشت گردی کی دفعہ نہیں بنتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو آج ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گل کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

Related Posts