راولپنڈی: پی ٹی آئی کے رہنماء شہباز گِل کی اڈیالہ جیل میں ناساز ہوگئی، جس کے باعث ڈاکٹروں کی ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔
جیل ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف بتائی جا رہی ہے۔پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا جائیگا۔
پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کو جیل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
مزید پڑھیں:شہباز گِل اور حلیم عادل کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،علی زیدی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








