کورونا وائرس: ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔شہباز شریف کا وطن واپسی پر پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس: ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔شہباز شریف کا وطن واپسی پر پیغام
کورونا وائرس: ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔شہباز شریف کا وطن واپسی پر پیغام

اسلام آباد: قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف 4 ماہ سے زائد عرصہ بیرونِ ملک گزارنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر  پیغام دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج صبح اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ میں اسلام آباد پہنچ گیا ہوں، سب کو چاہئے کہ کوشش کرکے گھر پر رہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ گھر پر رہیں تاکہ ہم میں سے کوئی بھی اِس بیماری (کورونا وائرس) کی وجہ سے اپنے پیاروں سے جدا نہ ہو۔

قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے عوام سے محبت اور خلوص کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ آپ سب کا اور وطنِ عزیز کا حامی و ناصر ہو۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ وہ  آج رات لندن سے واپس وطن پہنچ جائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی پارٹی صدر شہباز شریف کی واپسی کی تصدیق کردی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے مطابق شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ عوام کی خاطر کیا۔ 

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی وطن واپسی کی تصدیق کردی

Related Posts