عمران خان استعفیٰ دے کر عوام کو فوری ریلیف دیں، شہبازشریف

تازہ ترین

تازہ ترین

Shahbaz Sharif elected new Prime Minister

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ملک میں ہوشرباء مہنگائی پر وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ حکومت روزپٹرول اوربجلی کی صورت عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے،ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی، مہنگائی نہیں تو استعفیٰ عمران خان کے بس میں ہے، عمران خان استعفیٰ دے کر عوام کو فوری ریلیف دیں۔

مزید پڑھیں:3سال میں تاریخی مہنگائی، چینی کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار کون ؟

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا، جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے ،اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی قیادت وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریگی۔

پی ڈی ایم کے اجلاس میں نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف بھی شرکت کریں گے،محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیر پاؤ بھی شریک ہونگے۔شاہد خاقان عباسی اور مولانا اویس نورانی سمیت پی ڈی ایم کے دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔

Related Posts