لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد ر شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس پر انہیں گھر پر ہی طبی امداد دی گئی۔نجی ٹی وی نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ روز شہبازشریف کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔
طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹروں نے گھر پر ان کا معائنہ کیا اور طبی امداد دی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شہبازشریف کے جس میں پانی کی مقدار کم ہونے پر ڈرپ لگائی۔
ڈاکٹروں نے کورونا کے بعد کمزوری کو دور کرنے کیلئے ادویات بھی تجویز کی ہیں۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کا کچھ دنوں قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا، جس کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔