شاہین آفریدی کا تمام فارمیٹس میں کھیل جاری رکھنے کا عزم

تازہ ترین

تازہ ترین

Shaheen Afridi dismisses rift rumors, says Pakistan united ahead of Asia Cup
FILE PHOTO

لاہور قلندرز کے کپتان اور پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی فارمیٹ سے دستبردار نہیں ہو رہے اور جب تک جسمانی طور پر فٹ ہیں، تمام فارمیٹس میں کھیل جاری رکھیں گے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ میں کسی فارمیٹ سے الگ نہیں ہو رہا۔ جب تک سانس چل رہی ہے، میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔

شاہین نے پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کی مہم پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ کامیابی آسان نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سفر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے، لیکن کریڈٹ جاتا ہے عاطف رانا اور سمین رانا کو جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد کیا۔ ہمارے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام (PDP) نے جن کھلاڑیوں کو موقع دیا، انہوں نے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

شاہین نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر بھروسہ کیا۔ یہ صرف کسی ایک کھلاڑی کی بات نہیں چاہے شاہین ہو یا نہ ہو اصل چیز ٹیم کا ماحول ہوتا ہے۔ کسی نے کسی پر انگلی نہیں اٹھائی، سب نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا، اور یہی جیت کی بنیاد بنتا ہے۔

انہوں نے سکندر رضا کی ڈرامائی واپسی کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ اس کی انٹری فلمی سین جیسی تھی۔ میں نے ایسا کرکٹر پہلے کبھی نہیں دیکھا سفر کی تھکن کے باوجود آ کر باؤلنگ کی، وکٹ لی اور ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Posts