قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے داماد شاہین شاہ آفریدی نے اپنی اہلیہ انشا آفریدی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔
گزشتہ دنوں شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی شادی کی تقریب کراچی جبکہ ولیمے کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا۔
PICTURE OF THE DAY♥️????.#ShaheenAfridi #ShahidAfridi pic.twitter.com/Ueq11HAtot
— Shaharyar Ejaz ???? (@SharyOfficial) September 22, 2023
قومی کرکٹر، شوبز اسٹارز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شاہین اور انشا کی شادی میں شرکت کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
خوبصورت جوڑے کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
تاہم اب فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر شادی کے بعد اہلیہ انشا کے ساتھ تصویر اور پہلا پیغام شیئر کیا ہے۔
شاہین کی جانب سے جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں اس میں دونوں کا چہرہ نظر نہیں آرہا، جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں، انشا کے ہاتھ میں مہندی لگی ہوئی ہے۔
شاہین آفریدی نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شادی پر آنے والے مہمانوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شاہین آفریدی نے لکھا کہ ’آپ سب کی نیک خواہشات و تمناؤں کا شکریہ، یہ کسی خاص انسان کے ساتھ پیار محبت اور خوشیوں کی شروعات ہے۔‘
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








