اسرائیلی حملوں کے شکار فلسطینی عوام کیلئے شاہین آفریدی کا خصوصی پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے اسرائیلی افواج کے حملوں کے شکار فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہین آفریدی نے لکھا کہ  مومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں، اگر جسم کا کوئی حصہ ٹھیک نہ ہو تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے، ہم بار بار مسجد اقصیٰ میں ہونے والے ظلم کو محسوس کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے آخر میں اللہ تعالیٰ سے فلسطینی عوام کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے دعا بھی کی۔

Related Posts