شاہین شاہ کی حارث رؤف اور نسیم شاہ سے ویڈیو کال پر دلچسپ گفتگو

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہین شاہ کی حارث رؤف اور نسیم شاہ سے ویڈیو کال پر دلچسپ گفتگو
شاہین شاہ کی حارث رؤف اور نسیم شاہ سے ویڈیو کال پر دلچسپ گفتگو

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی گزشتہ روز حارث رؤف اور نسیم شاہ سے ویڈیو کال پر دلچسپ گفتگو ہوئی تھی۔

شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی کھلاڑیوں سے دلچسپ ورچوئل ملاقات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کردیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نسیم شاہ اور حارث رؤف سے ورچوئل ملاقات بہت اچھی رہی۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دونوں فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کارکردگی سے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے بے چین ہوں۔

یاد رہے کہ ان دونوں شاہین شاہ آفریدی اپنی انجری کی ری ہیپ کے لیے لندن گئے ہوئے ہیں جہاں سے گزشتہ روز انہوں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف سے ویڈیو کال پر گفتگو کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر تینوں فاسٹ بولرز کی ویڈیو کال کو شیئر کیا تھا۔

Related Posts