شاہد آفریدی کا کورونا میں مبتلا بچن خاندان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی شاندار فتح پر شاہد آفریدی کا پیغام
پاکستان کی شاندار فتح پر شاہد آفریدی کا پیغام

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کورونا وائرس میں مبتلا بچن خاندان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن گزشتہ روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جس کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

ابھیشیک بچن کے مطابق ان میں اور ان کے والد میں کورونا کی معمولی علامات ہیں اور وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

بچن فیملی کیلئے جہاں دنیا بھر سے نیک خواہشات کے پیغامات آرہے ہیں وہیں کرکٹ اسٹار شاہد خان آفریدی نے بھی ایک ٹوئٹ میں سینئر اور جونیئر بچن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

Related Posts