شاہد آفریدی کا شعیب ملک کی دوسری شادی پر ردعمل

تازہ ترین

تازہ ترین

کرکٹر شعیب ملک کی دوسری پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو دی جبکہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

اداکارہ ثنا جاوید نے اس موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ شعیب ملک بھی روایتی سفید شیروانی میں نظر آئے۔

نجی نیوز چینل کے صحافی نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے سوال پوچھا کہ شعیب نے نئی شادی کی ہے اس پر کیا کہیں گے؟

جس پر شاہد آفریدی پہلے مسکرائے اور پھر جواب دیا کہ ’شعیب ملک کو بہت مبارک باد، اللہ انہیں اسی شریک حیات کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘۔

Related Posts