شاہد آفریدی کا پنڈی ٹیسٹ میں شکست پر رد عمل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہد آفریدی کا پنڈی ٹیسٹ میں شکست پر رد عمل سامنے آگیا
شاہد آفریدی کا پنڈی ٹیسٹ میں شکست پر رد عمل سامنے آگیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا انگلینڈ کے ہاتھوں پنڈی ٹیسٹ میں 74 رنز سے شکست پر ردعمل سامنے آگیا۔

ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ انگلش ٹیم کے خود پر اعتماد اور جارحانہ حکمت عملی نے انہیں میچ جتوایا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میچ جیتنے کا بڑا کریڈٹ انگلش کپتان بین اسٹوکس اور کوچ برینڈن میکلم کو جاتا ہے۔قومی ٹیم کو بہت کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے ہراکر کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

کھیل کے آخری روز انگلینڈ کے 343 رنزکے رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 268 رنزبمشکل بنا سکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

مزید پڑھیں:شاہین شاہ سے متعلق شاہد آفریدی کے بیان پر پی سی بی کا ردعمل آگیا

واضح رہے کہ انگلینڈ نے اس سے قبل دسمبر 2000 میں کراچی میں پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا۔انگلش ٹیم نے 22 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Related Posts