راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کل طلب کرلیا ہے۔
شاہدخاقان عباسی کو سابق ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد سجاد کھوکھرکی تعیناتی کے کیس میں طلب کیا گیا ہے،نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو کل دن 10بجے نیب راولپنڈی پہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے گرفتار کرلیا تھا، شہباز شریف کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کرکے 14روزہ ریمانڈ لے لیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے مزکری رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔