باکو: آذربائیجان اورآرمینیا کی افواج کے درمیان تیسرے روز بھی جھڑپیں جاری، درجنوں افراد جان سے گئے، سیکڑوں زخمی، متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان متنازع ریجن نگارنوکاراباخ میں جھڑپوں کاسلسلہ تیسرے روزبھی جاری ہے، متنازع ریجن میں جھڑپوں میں 95 افراد ہلاک،200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
آزربائیجانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ نگارنو کاراباخ ریجن میں رات بھر جھڑپیں جاری رہیں۔ اتوار سے جاری جھڑپوں میں کاراباخ ریجن کے 84 علیحدگی پسند ہلاک ہوئے جبکہ آج ہلاک ہونے والوں میں آزربائیجان کے 9 اور آرمینیا کے2 شہری شامل
واضح رہے کہ پاکستان دفتر خارجہ نے آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان جاری کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آرمینیا کے ساتھ جنگ میں پاکستان برادر اسلامی ملک آذربائیجان کا ساتھ دیگا جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی آذربائیجان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔