اسلام آباد :افغانستان میں قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے امن عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان رہنماء ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان باہمی احترام کے رشتے میں بندھے ہیں اور خطے میں امن کا قیام دونوں ممالک کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
افغان رہنما نے کہا کہ افغانستان ہر ایک کے مساوی حقوق پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان اور افغانستان کو ترقی اور معاشی نمو کے بہتر امکانات کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے فوائد اور نقصانات سے سبق سیکھنا ہے۔