نویں جماعت کی انگریزی کی کتاب سے آخری نبی ﷺ کے الفاظ غائب

تازہ ترین

تازہ ترین

Finality of prophethood (PBUH) word removed from Class 9 English textbook

کراچی: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نوین جماعت کی انگریزی کی کتاب سے نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کیلئے آخری نبی ﷺکے الفاظ ختم کردیئے ہیں۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2019ء میں شائع ہونیوالی کتاب میں حضرت محمد ﷺ کے مضمون کی تیسری لائن میں آخری نبی ﷺ کے الفاظ شامل تھے جن کو 2020ء کی اشاعت میں ختم کردیا گیا ہے۔

2019ء کے مصنفین و جائزہ لینے والوں کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ دفاع ختم نبوت کونسل نے اس اقدام کیخلاف عدالت جانے کااعلان کیا ہے۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت نویں جماعت انگریزی کی کتاب میں خاتم النبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اسم کے ساتھ آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نا لکھے جانے کے حوالے سے ہونے والی غلطی پر ویڈیو بیان آگیا ہے۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت نویں جماعت کی کتاب میں ہونیوالی غلطی کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور سندھ میں موجود تمام کتابیں واپس لیکر دوبارہ طباعت کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں:تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد صورتحال قابو میں ہے، سعید غنی

ان کا کہنا ہے کہ حکومت غافل نہیں ہے اور تقسیم ہونیوالی کتابیں واپس لی جائینگی اور اس غلطی یا جان بوجھ کر کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔

Related Posts