شاہد خاقان عباسی شہباز اور مریم کیلئے نواز شریف کا پیغام لے کر پاکستان پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہد خاقان عباسی شہباز اور مریم کیلئے نواز شریف کا پیغام لے کر پاکستان پہنچ گئے
شاہد خاقان عباسی شہباز اور مریم کیلئے نواز شریف کا پیغام لے کر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کیلئے پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف کا پیغام لے کر پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی لندن سے براستہ دبئی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے ہیں جہاں تک پہنچنے کیلئے انہوں نے غیر ملکی پرواز کا سہارا لیا جبکہ امریکا سے واپسی کے بعد شاہد خاقان عباسی 5 روز تک لندن میں قیام پذیر رہے۔

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات اور اہم گفتگو کے بعد شاہد خاقان عباسی لندن سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز کیلئے نواز شریف کا اہم پیغام بھی لائے ہیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق نواز شریف کا یہ پیغام سینیٹ الیکشنز اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکمتِ عملی کے متعلق ہے جو مریم نواز اور شہباز شریف کو رواں ہفتے دیا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی خود یہ پیغام مریم نواز اور شہباز شریف کو دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی اپنی علیل ہمشیرہ کی عیادت کیلئے 15 روزہ دورہ پر امریکا روانہ ہوئے تھے۔

پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی امریکا میں اپنی بیمار بہن اور بہنوئی کی عیادت کا ارادہ رکھتے تھے۔ وفاقی حکومت نے جمعرات کودورہ امریکا کے لئے درخواست جمع کروانے کے بعد سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹادیا تھا۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بہن کی عیادت کیلئے امریکا روانہ

Related Posts