ملک سے بے یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ضروری ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

تازہ ترین

تازہ ترین

 معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے جبکہ افراتفری اور چقپلش کی وجہ سے عوام مایوسی کا شکار ہیں، ہر طرف مہنگائی بیروزگاری کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتیں بھی اپنے عروج پر ہیں لیکن حکمران ان کو کم کرنے یا عوام کو ریلیف دینے کو تیار نظر نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا ‘اللہ اکبر’ کی ریکارڈنگ چلاکر ذبح کرنے سے جانور حلال ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت اور ریاستی اداروں کو فوری اقدامات کرنے ہونگے تاکہ یہاں بسنے والے مظلوم عوام اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں، اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہونے والے ہو شربا اضافے کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا جائے جبکہ تاجر برادری اشیاء خورد و نوش اور گھریلوں زندگی میں استعمال ہونے والی چیزوں کے دام مناسب رکھیں، اس وقت تاجر برادری خصوصاً چھوٹے تاجر اور محلے کے دکاندار من مانی قیمتوں پر اشیاء کو فروخت کرر ہے ہیں جو کہ بڑا ظلم ہے۔

Related Posts